پہلی انٹر یونیورسٹی ویمن جوجسٹو چیمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی

Jiu Jitsu Lahore

Jiu Jitsu Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پہلی انٹر یونیورسٹی ویمن جو جسٹو چیمپئن شپ ختم ہوگئی۔ چودہ گولڈ میڈلز کے ساتھ پنجاب یونیورسٹی فاتح قرار پائی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے طالبات میں جوجسٹو کے کھیل کے فروغ کیلیئے پہلی انٹر یونیورسٹی ویمن جو جسٹو چیمپئن شپ کرائی گئی۔

پنجاب یونیورسٹی کے علاوہ دیگر یونیورسٹیز میں جوجسٹو کی ٹیم نہ ہونے کی وجہ سے کرکٹرز اور دیگر کھیل کی کھلاڑیوں کو ایک دن پہلے آمادہ کر کے میٹ پر اتار ا گیا جس سے خاطر خواہ کارکردگی سامنے نہ آسکی۔

چیمپئن شپ کی انتظامیہ نے یہ کہہ کر جان چھڑا لی کہ یونیورسٹیز کی غلطی ہے ۔ چیمپئن شپ میں بہت سے لڑکیاں بری طرح زخمی بھی ہوئیں ، جس وجہ سے وہ چند روز کے لیئے اپنے کھیل سے بھی دور ہوچکی ہیں ۔