کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کا پیغام حق پرست پورے ملک میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے قائد تحریک محترم الطاف حسین عوام کے دلو ں پرحکمرانی کرتے ہیں حق پرست قیادت بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت ،ترقی اور عوامی خوشحالی کی جد وجہد میں مصروف ہے اور انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکروفلسفے پر عمل کرتے ہوئے پورے ملک کو ترقی اور خوشحالی سے سیراب کرینگے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی کے ہمراہ اپنے ترقیاتی فنڈز سے شاہ فیصل ٹائون یونین کونسل نمبر6کے علاقے گلشن طیبی میں ماڈل شاہراہ کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کے افسران بھی موجود تھے ۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اپنے فنڈز سے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے نئی لائنوں کی تنصیب اور سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے جاری کاموں کو برق رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ علاقائی ترقی اور عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئی جاسکے اس موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے حق پرست عوامی نمائندے عوام کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے عملی جد وجہد میں مصروف ہیں نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ علاقائی ترقی اور عوام کے مسائل کو حل علاقے میں موجود عوام کے نمائندے حل کرسکتے ہیں۔
بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت کے حوالے سے حق پرست قیادت کے جذبے کو آج پورے ملک میں سراہا جا رہا ہے آج ملک کے 98%عوام قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکر وفلسفے پر لبیک کہتے ہوئے حق پرستی کے پرچم تلے متحد ہورہے اور اب انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کے اپنے نمائندے اُن کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرینگے اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ علاقائی ترقی اور عوامی کو مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے حق پرست عوامی نمائندوں کا مثالی کردار رہا ہے آج ٹائو ن میونسپل ایڈمنسٹریشن کو درپیش مالی بحران کے پیش نظر TMAعلاقائی ترقیاتی کام کی انجام دہی سے قاصر ہے ایسے موقع پر حق پرست عوامی نمائندوں نے اپنے ترقیاتی فنڈز کو استعمال میں لاکر فراہمی و نکاسی آب ،روشنی کے انتظامات ،پارک اور کھیل کے میدانوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کو عملی جامع پہنا کر عوام کو مسائل سے نجات اور علاقائی ترقی کو یقینی بنا نے میں اپنا بھر پور عوامی کردار ادا کیا ہے۔