لاہور (جیوڈیسک)لاہور میں وکیل پر قاتلانہ حملے کے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر پنجاب بھر میں وکلا کا عدالتی بائیکاٹ جاری ہے۔ گزشتہ روز فرید کورٹ روڈ پر عابد مقصود ایڈوکیٹ پر قاتلانہ حملے کے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر لاہور، ملتان، سیالکوٹ، مظفرگڑھ، اوکاڑہ، سمیت مختلف شہروں میں وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کیا،وکلا مقدمات کی پیروی کے سلسلے میں عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔ اس سلسلے میں مذمتی جنرل باڈی اجلاس بھی منعقد ہوئے۔
لاہور میں جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت وکلا کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،آئے روز وکلا کو قتل کر دیا جاتا ہے لیکن ملزمان کی گرفتاری تک عمل میں نہیں آتی۔