امریکی سینٹ نے 631 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا

Afghan war

Afghan war

واشنگٹن(جیوڈیسک)افغان جنگ کے لئے 88 ارب ڈالر مختص، دیگر رقم جوہری ہتھیاروں، مسلح افواج کی تنخواہوں میں اضافے سمیت دفاعی مقاصد کے لئے خرچ ہوگی، گوانتانا موبے قیدیوں کی منتقلی اور دیگر ممالک کو حوالگی پر پابندی کا بل بھی منظور۔

امریکی سینٹ نے 631 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی۔ 88 ارب ڈالر افغان جنگ کے لئے مختص دیگر رقم جوہری ہتھیاروں سمیت دفاعی مقاصد کے لئے استعمال ہوگی۔

سینٹ نے اوباما انتظامیہ کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار قیدیوں کو دیگر ممالک کو حوالگی پر پابندی کا بل بھی منظور کرلیا۔ امریکی سینٹ نے دفاعی بجٹ 2013 کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے تمام 98 سینیٹر نے بل کے حق میں ووٹ دیئے۔ سینٹ میں اس بل پر 5 دن تک بحث کی گئی جس میں ہزاروں ترامیم پر غور کیا گیا۔ بل کے مطابق 631 ارب ڈالر مجموعی بجٹ میں سے 88 ارب ڈالر افغان جنگ، 17 ارب دفاعی پروگرام کے شعبہ توانائی اور 525 ارب ڈالر جوہری ہتھیاروں، جنگی طیاروں، بحری کشتیوں اور فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر دفاعی مقاصد کے لئے استعمال ہوگی۔

سینٹ نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار گوانتانا موبے قیدیوں کو دیگر ممالک کے حوالے کرنے اور کیوبا سے امریکی جیلیوں میں منتقل کرنے پر پابندی اور شام میں امریکی فوج کی جانب سے نو فلائی زون کے حوالے محکمہ دفاع کو تفصیلی رپورٹ کانگریس کو بھیجنے کا بل بھی منظور کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق دفاعی بل میں اوباما انتظامیہ کو واضح سگنل دیا گیا ہے کہ وہ افغانستان سے جلد مسلح افواج کا انخلا کرے جبکہ ایران کے خلاف پابندیاں مزید سخت کی جائیں۔