دعوتِ اسلامی کے وفد کی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکٹری سے ملاقات

کراچی: دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت اسلامی بھائیوں کی ضلع رحیم یار خان میں ڈی ایس پی محمد اشفاق گجر سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔دوران ملاقات مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوتِ پیش کی۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دینی خدمات پر دعوتِ اسلامی کے کاموں کو سراہا نیز تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

حیدرآباد باب الاسلام سندھ میں مجلس نشرواشاعت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکٹری محمد امین یوسف سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعاو فاتحہ خوانی کا بھی سلسلہ ہوا۔