چیمپئنز ٹرافی (جیوڈیسک) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے اولمپک چیمپئن جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔پاکستان کی جانب سے دونوں گول شکیل عباسی نے کیے۔ ملبورن میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹرفائنل میں جرمنی نے پہلے ہاف میں پہلاگول کر کے قومی ٹیم پر ایک صفر کی برتری حاصل کرلی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔
دوسرے ہاف میں پاکستان کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے میں آیا اور شکیل عباسی نے گول کرتے ہوئے جرمن ٹیم کی برتری ختم کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ اس کے بعد قومی ٹیم نے اولمپک چیمپئن کے گول سائیڈ پر پے درپے حملے کیے اور جلد ہی شکیل عباسی نے ایک اور گول کر کے پاکستان کو ایک کے مقابلے کے دوگول سے برتری دلادی جو میچ کے آخر تک فیصلہ کن رہی۔
گروپ میچز میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ دیگر کوارٹر فائنلز میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا۔بھارتی ٹیم بلجیم سے ٹکرائے گی اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا،انگلینڈ کا سامنا کرے گی۔