محدود وسائل کو بروئے کار لا کر علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں ۔ کمال مصطفی
Posted on December 6, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی (ارشد محمد) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو تمام شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے جد و جہد میں مصروف ہیں عوامی سہولیات کی فراہمی پر اداروں کے باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا کر سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت اور فکر وفلسفے پر عمل کرتے ہوئے عوامی خوشحالی کے لئے اقدامات کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن UC-3میں شاہ فیصل ٹاؤن کے مرکزی عید گاہ کو ماڈل عید گاہ اور اس متصل ماڈل فیملی پارک کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر مرکزی عید گاہ کمیٹی کے اراکین علماء اکرام اور ٹائون افسران اسلم پرویز ،یاسین مغل ،محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ عوام کے دیرینہ مطالبے پر مرکزی عید گاہ کو شہر کا مثالی عید گاہ اور اس سے متصل ماڈل فیملی پارک کی تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے انہوں نے عید گاہ کمیٹی کے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست قیادت علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے جہاں اقدامات کررہی ہے وہیں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے زریعے سرسبز و صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا رہی ہے اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ شاہ فیصل ٹاؤن میں علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاکر زیادہ سے زیادہ علاقائی مسائل کو حل اور علاقائی ترقی کو یقینی بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہUC-3میں قائم مرکزی عید گاہ کی تزئین و آرائش اور اس سے متصل ماڈل پارک کی تعمیر کے ذریعے علاقائی خوبصورتی میں اضافہ اور عوام کو صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے مثالی ماحول فراہم کیا جائے گا چیف آفیسر کمال مصطفی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شاہ فیصل ٹاؤن عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کاقیام یقینی بنا ئیں گے۔