چین (جیوڈیسک) چین کے برفباری سے متاثرعلاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔ چینی صوبے شین جیانگ میں کئی روزسے جاری برفباری کیباعث نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ مرکزی شاہراہ بند ہونے سے متعدد علاقے ملک کے دیگر حصوں سے کٹ چکے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب چینی حکام نے متاثرعلاقوں میں خوراک، ایندھن اور ادویات پہنچانے کیلئے کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔ برفباری سے پالتو جانور اور مال مویشی بھی انتہائی متاثر ہوئے ہیں۔