فلپائن : سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 475 ہو گئی ، 4 سو افراد لاپتا

Philippine Sea Storm

Philippine Sea Storm

فلپائن (جیوڈیسک) فلپائن کے جنوبی حصے میں آئے سمندری طوفان بوپا کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار سو پچہتر ہو گئی ہے، جبکہ چار سو افراد لاپتا ہیں۔ طوفان سے ہلاکتیں فلپائن کے آٹھ صوبوں میں ہوئیں۔ سب سے زیادہ تباہی صوبہ مندانا میں ہوئی۔ قصبے نیو باتان میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں سڑکوں پر پڑی ہیں۔ فوجی ذرائع کے مطابق ایک فوجی اڈے میں طوفانی پانی داخل ہونے سے کئی فوجی ڈوب گئے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امداد کی پیشکش کی ہے۔