بھمبر سماہنی بائی پاس رنگ روڈ کا ایک بڑا حصہ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود مرمت نہ ہو سکا

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر سماہنی بائی پاس رنگ روڈ کا ایک بڑاحصہ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود مرمت نہ ہو سکا ٹریفک کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا حادثات ہونے کا خدشہ تفصیلات کیمطابق بھمبر سماہنی بائی پاس روڈ کے ایک بڑے حصے کو موسم برسات کے سیلابی پانی کے باعث شدید نقصان پہنچاجس سے روڈ کا ایک بڑا حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا تھا جسکی مرمت کیلئے کئی ماہ گزر جانے کے باوجود کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

جس سے مذکورہ روڈ گزرنے والی ہلکی اور بھاری ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے روڈ کی جگہ تنگ ہونے کے باعث کسی بھی گاڑی کے الٹ جانے سے حادثے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے بھمبر کے عوامی اور ٹرانسپورٹ حلقوں نے ضلعی انتظامیہ محکمہ شاہرات سے بھمبر سماہنی بائی پاس رنگ روڈ کوفوری اور ہنگامی بنیادون پر مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔