پاکستانی پہلوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے: انوکی

Anoki

Anoki

پشاور(جیوڈیسک) پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے جاپانی پہلوان انوکی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی سے ڈرایا جاتا تھا مگر یہاں آکر بے پناہ پیار اور خلوص ملا۔

جاپانی پہلوان انوکی نے کہا ہے کہ پاکستانی پہلوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ پشاور میں فری سٹائل ریسلنگ مقابلوں کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے سے قبل ڈرایا جاتا تھا لیکن میری پشاور کیساتھ جذباتی وابستگی ہے اس لئے میں یہاں آکر دیکھنا چاہتا تھا کہ یہاں کون سی دہشت گردی ہے۔

مجھے پاکستانیوں سے بے پناہ پیار اور خلوص ملا۔ انہوں نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ جھارا کیساتھ ان کی کشتی بہت مشہور ہے لیکن وہ اکرم پہلوان کیساتھ کراچی میں 1976 میں ہونے والے مقابلے کو سب سے زیادہ یاد کرتے ہیں۔ پشاور کے عوام نے ان کو جو عزت اور پیار دیا وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔