جاپان(جیوڈیسک)جاپان کے شمال مشرقی ساحل کے قریب سات اعشاریہ تین شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔ ایک میٹر بلند سونامی کی لہریں ایشینو ماکی کے ساحل سے ٹکرا گئیں۔
زلزلے سے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی عمارتیں لرز اٹھیں۔ جاپانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سونامی کی لہریں میاگی پرفیکچر کے ساحلی شہر ایشینو ماکی سے ٹکرا گئی ہیں۔ ایشینو ماکی میں گزشتہ برس بھی سونامی نے تباہی مچا دی تھی۔ جاپانی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آئیوٹ ، فوکوشیما، آوموری اور ایباراکی بھی سونامی کی زد میں ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق سونامی کے بحر اوقیانوس کے دوسری جانب ٹکرانے کا امکان نہیں۔گزشتہ برس گیارہ مارچ کو جاپان میں آئے زلزلے اور سونامی سے ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔