ہالی ووڈ اداکارہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے اردن کی سرحد پر شامی پناہ گزینوں سے ملاقات کی۔
انجلینا نے اردن کی سرحد پر قائم شامی پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایک شامی خاندان سے ملاقات کی جو چار ماہ پہلے دمشق سے درعا منتقل ہو گیا تھا۔ انہوں نے خاندان سے انکی مشکلات کے حوالے سے بات چیت کی اور انہیں حوصلہ دلایا۔انجلینا نے ستمبر میں بھی اس کیمپ کا دورہ کیا تھا، اب اس کیمپ میں دو لاکھ کے لگ بھگ پناہ گزین رہ رہے ہیں۔
انجلینا نے پناہ گزینوں کے لئے خیمے خریدنے کے لئے پچاس ڈالر کی امداد دی تھی۔ اقوام متحدہ کے مطابق شام میں جاری لڑائی میں اب تک پانچ لاکھ لوگ ہجرت کرکے دوسرے ملکوں میں پناہ لے چکے ہیں۔