دوبئی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات الیکشن کمیشن کے لیے چیلنج ہوں گے۔ مسلم لیگ ق سے اتحاد کا مطلب ، نفرت کی سیاست کا خاتمہ ہے۔ دوبئی قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات شفاف اور مقررہ وقت پر ہوں گے، آزاد میڈیا اور آزاد عدلیہ کے ہوتے ہوئے الیکشن میں دیر نہیں ہو گی۔
انھوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے وہ سیٹیں حاصل کیں جو خالی کی تھیں۔ نارووال کی مسلم لیگ ن کی سیٹ حکومتی اتحاد نے جیتی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ضمنی انتخابات پر کچھ اعتراضات ہوئے الیکشن کمیشن کو سیاسی پارٹیوں کی شکایات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔