بلائنڈ ٹی 20کپ (جیوڈیسک) بنگلور ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دس وکٹ سے شکست دے دی، قومی ٹیم کی یہ مسلسل چھٹی کامیابی ہے۔ بنگلور میں جاری ٹورنامنٹ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں پر91رنز بنائے، بنگلادیش کے پانچ کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے، انیس، ذوہیب وقاص اور ایاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان ٹیم نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، علی مرتضی نے 56رنز اور محمد ایاز نے 22رنز ناٹ آؤٹ بنائے، ٹورنامنٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل چھٹی کامیابی ہے پاکستان ٹیم کل سری لنکا کے خلاف میچ کھیلے گی۔