ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹریفک پولیس کا ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا انوکھا طریقہ
Posted on December 9, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
ٹوبہ ٹیک سنگھ(عاصم ایاز سے) ٹریفک پولیس کے اہلکار ڈرائیونگ لائسنس بنانے کیلئے آنیوالو ں شہر یوں سے رشو ت دینے اور لینے کی قرآن پاک کی قسیمیں اٹھوانے لگے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹر یفک حادثات کو کنٹرول اور ٹر یفک قوانین کا شعور بیدار کر نے کیلئے شہر یوں میں ڈرائیوانگ لائسنس بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے مہم جاری ہے ، جس میں شہریوں کو ہفتہ میں ایک دن مو ٹر سائیکل اور کار کا ٹرائل کر کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔
تاہم ٹریفک پولیس کے انچارج خرم بٹ کا کہنا ہے کہ لائسنسوں کے اجرا کے لیے ہفتہ میں ایک دن مقرر ہے جس میں ٹریفک لائسنس کے حصول کے لیے آنے والوں کا ٹرائل ہوتا ہے اور ان سے ٹریفک کے اشاروں کے بارے میں پوچھا جاتا ہے اور ہر شہر ی سے کسی بھی ٹر یفک پولیس اہلکار کو رشو ت دینے اور لینے کے قرآن کی قسمیں ُاُٹھوائی جاتی ہیں جس کے بعد کامیاب امیدواروں کو لائسنس جاری کر دیا جاتا ہے۔