شجاع آباد میں زمیندار نے مبینہ طور پر محنت کش پر کتے چھوڑ دئیے

Shujabad

Shujabad

شجاع آباد (جیوڈیسک) شجاع آباد میں زمیندار نے مبینہ طور پر محنت کش پر کتے چھوڑ دئیے، جو نشتراسپتال میں چل بسا۔ خبر اےآر وائی نیوز پر نشر ہونے کے بعد سی پی او نے انچارج انوسٹیگیشن تھانہ سٹی کو معطل کردیا اور واقعے کی تحقیقات کیلیے ٹیم تشکیل دیدی۔

انسانیت سوز واقعہ پیش آیا شجاع آباد کے نواحی علاقے سومن میں،، زمیندار اللہ بخش نے مبینہ طور پر زمین کیتنازع پر محنت کش حنیف کو اغوا کیا اور درخت سے باندھ کر بنایا بہیمانہ تشدد کا نشانہ،، سفاک زمیندار نے اس پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ دل کی بھڑاس نکالنے کے لئے حنیف پر خون خوارکتے بھی چھوڑ دئیے،،حنیف کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ موت و حیات کی کشکمش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہارگیا۔

پولیس کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ غریب محنت کش حنیف تین بچوں کا باپ تھا، لواحقین کو بااثر ملزمان کی طرف سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، جس کا اعلی حکام کو نوٹس لینا چاہیئے۔