بنوں : تھانہ لکی پر دہشت گردوں کا حملہ ،پانچ افراد جاں بحق،چار اہلکار زخمی

Bannu

Bannu

بنوں(جیوڈیسک)بنوں کے تھانہ ککی پر شدت پسندوں کے حملے میں پانچ افراد جاں بحق اورایس ایچ او سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ اس دوران دو حملہ آور وں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دستی بموں اور جدید ہتھیاروں سے لیس شدت پسندوں نے صبح سویرے تھانہ ککی پر حملہ کیا۔ پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ایک گھنٹے سے بھی زائد جاری رہیں۔ حملہ آوروں کے حملے میں تھانہ ککی کے ایس ایچ او عبدالحمید سمیت چارافراد زخمی جبکہ پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

دہشت گرد حملے کے بعد قریبی مسجد میں گھس گئے اس دوران دو دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد سے خود کو اڑا لیا۔ حالات کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی جس کے بعد پاک فوج کے جوان بھی تھانہ ککی پہنچ گئے اورعلاقے کا محاصرہ کر لیا۔