پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کی مہم چلا رہے ہیں: امریکی سفیر

Richard Olson

Richard Olson

کراچی(جیوڈیسک) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈاڈ مین کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی ۔ امریکی سفیر نے مزار پر پھولوں کی چادرچڑھائی۔

مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے رچرڈ اولسن نے کہا قائد اعظم وسیع ویژن رکھنے والے لیڈر تھے۔ انہوںنے کہا دونوں ملکوں کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ملکر لڑیں گے۔ رچرڈ اولسن نے کہا انرجی سیکٹر میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ رچرڈ اولسن نے کہا پاکستان کے تعلقات مزید بہتر بنا نا چاہتے ہیں۔ امریکی سفیر نے کہا مذہبی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔

رچرڈ اولسن نے کہا پاکستان سے ہر شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔امریکی سفیر نے کہا پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کی مہم چلارہے ہیں۔ رچرڈ اولسن نے کہا پاک ایران گیس پائپ لائن پر کوئی بات نہیں کرونگا تاہم ایران کے ایٹمی پروگرام پر تحفظات ہیں۔ امریکی سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

بعد میں انہوں نے مزار قائد میں قائم میوزیم کا دورہ کیا اورقائد اعظم کے استعمال میں رہنے والے اشیا دیکھیں۔