نوجوان معاشرے میں تبدیلی لانے کیلئے سیاست میں بھر پور حصہ لیں۔چوہدری عرفان الحسن
Posted on December 10, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نوجوان معاشرے میں تبدیلی لانے کیلئے سیاست میں بھر پور حصہ لیں اور رواداری کی سیاست کو فروغ دینے میں بھرپور کردار ادا کریں بیرون ممالک مقیم کمیونٹی نے اپنی صلاحیتوں کا ہر سطح پرلوہا منوایا ہے اوورسیز کمیونٹی پاکستان اور کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کرتی ہے بیرون ممالک مقیم اوورسیز کمیونٹی کو برابری کی سطح پر حقوق حاصل ہونے چاہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے امریکہ میں مقیم کشمیری راہنما چوہدری عرفان الحسن آف جبی نے میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ دھرتی سے محبت جزو ایمان ہے بیرون ممالک مقیم کمیونٹی نے ہمیشہ اپنے ملک و قوم کے نام کو روشن رکھنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے ملک و قوم کیلئے ہر آڑے وقت میں اپنی توانائیاںصرف کی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک کمیونٹی نے ہر شعبہ کے اندر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور بیرون ممالک مقیم پاکستانی وکشمیری لوگوں کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے۔
مختلف شعبہ جات کے اندر ماسٹرز کیے ہوئے نوجوان اپنے ملک میں کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں بیرونی سرمایہ کار سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے کی صلاحیت کے حامل نوجوانوں کو مواقع اور تحفظ فراہم نہیں کیاجاتا جس کے باعث ہمارا ملک ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گیا ہے حکومتوں کو چاہیے کہ بیرون ممالک سے آنے والے سرمایہ کاروں کو تحفظ اور اعلیٰ تعلیم سے فارغ نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایاجائے انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے جمہوریت کیلئے بڑی جدوجہد کی ہے ن لیگ میں موروثی قیادت نہیں بلکہ پورے ملک سے اہلیت کی بنیاد پر قیادت کو منتخب کیا جاتا ہے ن لیگ پاکستان میں ایک اچھی اپوزیشن کا کردار ادا کرر ہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم سب کو کشمیر ایشو پر تمام اختلافات کو بھلا کر کردار ادا کرنا ہو گا ہمارے سفارتکار اور حکومتیں امریکہ کے اندر مسلہ کشمیر کو اس طرح پذیرائی نہیں دلا سکے امریکن کشمیر کو دو ممالک کے درمیان ایک لائن کا تنازعہ سمجھتے ہیں یورپ اور امریکہ میں جانے والے وفود مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کسی حد تک کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کیساتھ ملکر کشمیر ی آزادی کی تحریک میں بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی بھرپور مدد کی پاکستان کے زیر انتظام کشمیریوں پر کوئی جبر نہیں اور کشمیریوں کی اکثریت پاکستان کے ساتھ ہیں قو م پرست تنظیمیں قابل احترام ہیں انہیںبھی الیکشن میں حصہ لیکر اپنا موقف لوگوں کے سامنے لانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر حکومتیں آزادکشمیر کے خطہ کو تحریک آزادی کا عملاً بیس کیمپ بنانے میں ناکام ہیں موجودہ حکومت آزادکشمیر کی ڈویلپمنٹ میں دلچسپی رکھتی ہے لیکن وفاق کی طرف سے فنڈز نہ ملنے کے باعث اکثر کام نہیں ہو پا رہے انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کا تعلق خواہ کسی بھی جماعت سے ہو اپنے ملک و قوم کی ترقی میں کردا رادا کرنے کیلئے سیاست میں بھرپور حصہ لیں اور معاشرے کے اندر مثبت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیں آزادکشمیر میں نوجوانوں کے اندر سیاسی صلاحتیں کسی سے کم نہیں ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ خاندانی سیاست کی ممانعت نہیں ہونی چاہیے عوامی پذیرائی پر ہی لوگ خاندان در خاندان اقتدارمیں آرہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری نثار علی خان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنا کر اچھا اقدام اٹھایا ہے حکومت کو اسی طرح کے اقدامات اٹھاتے رہنا چاہیے حکومت اور اپوزیشن کے باہمی میل جول سے ملک ترقی کی راہ پر آگے بڑھتا ہے انہوں نے آزادکشمیر کے اندر وزارت امور کشمیر کا کردار کم ہو نا چاہیے وزارت امور کشمیر اور کشمیر کمیٹی کے اندر کشمیریوں کو فوقیت دی جانی چاہیے بھمبر میں چنار فری ڈائیلاسز سنٹرگردے کے مریضوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہ ہے اوور سیز کمیونٹی آزادکشمیر کے سماجی اداروں سے تعاون کریں اور بیرون ممالک تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔