ججوں کی تقرری کے حوالے سے صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے منظور

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد(جیویسک) سپریم کورٹ نے ججوں کی تقرری کے حوالے سے صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔

سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کی تقرری کے معاملے پر رائے طلب کرنے کے لیے صدارتی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ صدر کی طرف سے وسیم سجاد پیش ہوئے۔ عدالت نے وسیم سجاد کے دلائل سننے کے بعد ریفرنس سماعت کے لیے منظور کرلیا اور اس کی باقاعدہ سماعت بدھ کو ہوگی۔