پنجاب(جیوڈیسک)پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی آج سے صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کیمطابق یہ فیصلہ ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ سرکاری اداروں کی طرف سے روا رکھی جانے والی مبینہ زیادتیوں کے خلاف کیا گیا ہے۔
اس دوران پنجاب کے تمام شہروں میں گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام رہے گا۔ اِس حوالے سے آج لاہور میں بڑا احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں صوبے بھر سے تمام تنظیمیں شرکت کریں گی۔