دبئی فلم فیسٹیول (جیوڈیسک) رنگ و نور کے شہر دبئی میں نویں دبئی فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا، فیسٹیول میں کتنی فلمیں ہونگی نمائش کے لیے پیش ۔ صحرائے عرب کے پرتعیش اور رنگ و نور میں ڈوبے شہر۔ دبئی میں ہوا نویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز ۔ جس میں شریک تھے دنیا بھر کے جھلملاتے فلمی ستارے ۔
فلمی میلے کا آغاز ہوا رنگا رنگ تقریب سے۔ ریڈ کارپٹ پر موجود تھے لاکھوں فلم بینوں کے دلوں کے دھڑکن آسٹریلوی اسٹار کیٹ بلینچیٹ سمیت کئی چکمتے دمکتے چہرے۔
تقریب میں شریک شائقین کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب انہوں نے دیکھا سترہ سالہ بھارتی اداکار سورج شرما کو ریڈ کارپٹ پر۔ فلم فیسٹیول میں تینتالیس زبانوں میں بنائی گئی ایک سو اٹھاون سے زائد فلموں کی نمائش کی جائے گی۔
آٹھ روزہ فیسٹیول میں اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلم لائف آف پائی کی بھی نمائش کی جائیگی جبکہ وائس آف گلف نامی پریزنٹیشن کے علاوہ گلف ریجن سے چھتیس مقامی فلمیں بھی نمائش میں شامل ہیں۔ دبئی فلم فیسٹیول سولہ دسمبر تک جاری رہے گا۔