صدر زرداری کے دورہ جنوبی کوریا اور اوورسیز چیمبر آف کامرس کے اراکین سے خطاب ملکی ترقی میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گا ، ڈاکٹر آمنہ بٹر
Posted on December 11, 2012 By Geo Urdu لاہور
لاہور(نیوز رپورٹرر)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور صدر چنیوٹ بار ایسوسی ایشن خاور محمود کھٹانہ اور سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر آمنہ بٹر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت صدر زرداری کی قیادت میں کشکول کی بجائے تجارت کے باہمی اصولوں پر بین الاقوامی برادری سے تعلقات کی خواہاں ہے اورصدر زرداری کا دورہ جنوبی کوریا اور اوورسیز چیمبر آف کامرس کے اراکین سے خطاب ملکی ترقی میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر ذرداری کی مثبت پالیسیوں کی بدولت پاکستان دنیا میں نمایاں پوزیشن پر کھڑا ہے۔
ان کے دورہ جنوبی کوریا سے صنعت تجارت ،بینکنگ اور توانائی کے شعبوں میں پائیدارترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔صدر زرداری پاکستان کو اقتصادی،معاشی،سماجی ،سیاسی اور جمہوری لحاظ سے مظبوط کرنے کی جانب رواں دواں ہیں انہوں نے کہا کہ مرد آہن کے بدترین دشمن بھی آج ان پر انگلی نہیں اٹھا سکتے۔
صدر زرداری پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لئے کوشاں ہیں جبکہ شریف برادران اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے تخت لاہور کے ساتھ ساتھ پورے ملک پر حکومت کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔میاں برادران آج ملک بھر میں لوٹ کھسوٹ،اقرباء پروری،لاقانونیت،غنڈی گردی اور نفرت کی سیاست کررہے ہیں جبکہ صدر زرداری مفاہمت کے ارفع اصولوں کے تحت سب سیاستدانوں کو ملکی مفاد میں اکٹھا کررہے ہیں۔