سندھ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن سندھ کے صدر غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد سندھ میں ڈاکو راج کا خاتمہ کر دیں گے۔ مسلم لیگ نواز سندھ کے صدر غوث علی شاہ نے نوری آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو دو مرتبہ حکومت ملی لیکن انہیں معیاد پوری نہیں کرنے دی۔
جس کی وجہ سے پاکستان آج مسائل سے دو چار ہے۔انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ ڈاکو اور کراچی میں بدامنی کا راج ہے ۔ مسلم لیگ نواز آ ئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ڈاکو راج کا خاتمہ کرے گی۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حاجی رمضان پالاری نے اپنی برادری سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔