کوالالمپور (جیوڈیسک) کوالالمپور یوئیفا کے چیف مائیکل پلاٹینی نے فٹ بال میچوں کے دوران گول لائن ٹیکنالوجی کا استعمال غیرضروری اور پیسوں کا ضیاع قرا دیدیا ہے۔ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن کے گورننگ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں یورپین فٹ بال کی تنظیم کے سربراہ مائیکل پلاٹینی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے درمیان میچوں میں استعمال ہونے والا نظام گول لائن ٹیکنالوجی پر پچاس ملین یورو خرچ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی پر اتنا خرچ کرنے کی بجائے اگر گراس روٹ لیول پر فٹ بال کے فروغ پر خرچ کیا جائے تو یہ آئندہ جنریشن کے لیے زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔