فرانس کے صدر فرانسوا ہالینڈ سے صدر آصف علی زرداری کی ملاقات،صدر زرداری کی قومی زبان اردو کی بجائے انگریزی میں پریس کانفرنس

 Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

پیرس(زاہد مصطفی اعوان )فرانس کے صدر فرانسوا ہالینڈ سے صدر آصف علی زرداری کی ملاقات۔فرانس کے صدر فرانسوا ہالینڈ نے اپنی قومی زبان فرنچ میں بات کی۔پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے قومی زبان اردو کی بجائے انگریزی میں پریس کانفرنس کی۔تفصیل کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے دورہ فرانس کے دوران فرانس کے صدر فرانسوا ہالینڈ سے الیزے پیلس میں ملاقات کی۔اپنے مقررہ ٹائم سے زیادہ جاری رہنے والی ملاقات کے بعد فرانس کے صدر فرانسوا ہالینڈ اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ پر یس کانفرنس سے خطاب کیا۔

فرانس کے صدر فرانسوا ہالینڈ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی مادری زبان فرنچ میں بات کی اور صدر آصف علی زرداری نے اپنی قومی زبان اردو کی بجائے انگریزی کو ترجیح دی۔