اسلام آباد(جیوڈیسک)سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ کراچی میں ووٹوں کی گھر گھر تصدیق کے عمل کے لیے فوج نے رابطہ کر لیا ہے اور ووٹوں کی گھر گھر تصدیق یکم جنوری سے شروع ہو گی۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فوج نے رابطہ کیا تھا لیکن ہم انہیں کہا کہ الیکشن کمیشن کا اجلاس کراچی کی ووٹر لسٹوں کے حوالے سے کل 13 دسمبر کو ہو رہا ہے اس کے بعد فوج کو آگاہ کردیا جس کے بعد گھر گھر ووٹر لسٹوں کی تصدیق فوج کے ذریعے شروع ہو جائیگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 15 سیاسی جماعتوں تجاویز دے دی ہیں کل کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے کراچی میں گھر گھر ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل شروع ہوگا اور یہ 2 ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا.دوسری طرف عسکری حکام نے ایک مرتبہ پھر تردید کی ہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی میں ووٹوں کی گھرگھر تصدیق کے لیے الیکشن کمیشن نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔