آکرہ (جیو ڈیسک)گھانا کے صدارتی انتخابات میں حزب اختلاف کے امید وار نے کہا ہے کہ ملک کی جمہوری شہرت پر جھوٹ کے بادل نہیں چھانے چاہئیں لیکن مزید کہا کہ یہ بات یقینی نہیں کہ وہ انتخابی نتائج کو عدالت میں چیلنج کریں گے ۔
نانااکوفوایڈو نے اپنے گھر میں صحافیوں کو بتایا کہ میرے لئے اہم بات یہ ہے کہ گھانا کا تصور جھوٹ کے حوالے سے نہیں ہونا چاہیے ۔یہ بات انہوں نے اپنی جماعت کے انتخابات میں ہیراپھیری کے الزامات کے بعد کہی ہے جس میں جان دارامانی مہاما کامیاب ہوئے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے نہیں ہونا چاہیے کہ بظاہر تو ہمارے ہاں جمہوریت ہو لیکن اس کے پس پردہ کچھ اور ہو۔ ہم چاہتے ہیں گھانا میں حقیقی جمہوریت قائم ہو۔