پاکستان پیپلز پارٹی کے مخالفین پارٹی کی مقبولیت سے ہراساں ہیں ، خاور کھٹانہ ، ڈاکٹر آمنہ بٹر
Posted on December 13, 2012 By Geo Urdu لاہور
لاہور(نیوز رپورٹر)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء صدر چنیوٹ بار ایسوسی ایشن خاور محمود کھٹانہ اور سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر آمنہ بٹر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مخالفین پارٹی کی مقبولیت سے ہراساں ہیں۔ پیپلز پارٹی اپنے اتحاد کی وجہ سے ملک بھر میں نمایاں حیثیت رکھتی ہے پیپلز پارٹی کا مفاہمتی فارمولہ پارٹی کی مقبولیت کا سبب ہے اپنے ایک مشترکہ بیان میںانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک بھر کے عوام کی بلا تخصیص اور بلا تفریق خدمت کررہی ہے ۔
جبکہ شریف برادران صرف اپنا ذاتی پیٹ اور اپنے ذاتی نمک خواروں کے خزانے بھر رہی ہے جس کے لئے ن لیگ صوبہ بھر کے عوام کے خون پسینے کی کمائی پر دن دہاڑے لوٹ مار کررہی ہے۔پارٹی کارکنان صدر زرداری کی قیادت میں بھٹو ازم اور شہید بی بی کے مشن کو پورا کریں گے۔ملک ترقی اور سالمیت کے لئے پارٹی قائدین اور کارکنوں نے اپنے خون کا نذرانہ دیا۔
انہوںنے صدر زرداری کے جنوبی کوریا کے دورہ کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کے دفاع اور سالمیت کے لئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید نے جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر پاکستان کے لئے میزائل ٹیکنالوجی کا حصول ممکن بنایاتھااب صدر زرداری بھی پاکستان کے اقتصادی،سماجی اور معاشی مسائل کے حل کے لئے جنوبی کوریا گئے ہیں۔صدر زرداری کا دورہ جنوبی کوریا دونوں ممالک کے درمیان تجارتی میدان میں ترقی کی نئی راہوں کا سنگ میل ثابت ہوگا۔