ناراض پارٹی رہنماؤں کو منانے وزیراعظم اتوار کو لاہور پہنچیں گے

Raja Pervaiz Ashraf

Raja Pervaiz Ashraf

پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ناراض ارکان کو منانے کے لئے وزیراعظم اتوار کو لاہور پہنچیں گے۔ اتوار کے روز قصور میں جلسے سے خطاب کے بعد وزیراعظم راجہ پرویز اشرف لاہور پہنچیں گے جہاں پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی لاہور آمد کا مقصد پارٹی کے ناراض ارکان کو راضی کرنا ہے جن میں سمیع اللہ خان، ان کی اہلیہ عظمی بخاری سمیت دیگر پارٹی عہدیدار شامل ہیں۔ ناراض پارٹی کارکنان کو منانے کے لئے ان کے روکے گئے فنڈز بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔