سندھ کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں : پیر پگاڑا

Pir Pagara

Pir Pagara

حیدرآباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا نے کہا کہ ہم نے آرڈنینس کا مسودہ پڑھنے کے لئےمانگا جو ہمیں نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کالا باغ ڈیم کے نام پر سندھ کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔ حیدر آباد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم اور دیگر معاملات میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا 5 افراد کا فیصلہ پورے سندھ پر مسلط کیا گیا ہم نے آرڈنینس کا مسودہ پڑھنے کے لئے مانگا جو ہمیں نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کالا باغ ڈیم کے نام پر سندھ کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔ پیر پگاڑا کا کہنا تھا کہ بے نظیر نے بھی کالا باغ ڈیم کی مغالفت کی تھی اگر ڈیم بنانا ہے تو اس کا مقام تبدیل کر دیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کچھ دن بعد ایم کیو ایم کو بھی حزب اختلاف میں بٹھایا جائے گا۔