پاک بھارت (جیوڈیسک) پاک بھارت نئے ویزا معاہدے کے تحت پاکستانی شہری اب تین کے بجائے پانچ بھارتی شہروں کا سفر کر سکیں گے۔ بھارت میں شادی کرنے والوں اور ان کے بارہ سال سے کم عمر بچوں کودوسال کا وزٹ ویزابھی مل سکے گا۔
پینسٹھ سال سے زائد عمرکے لوگوں کو بھی خاص حالات میں ایک کے بجائے دو سال کے لیے ویزاجاری کیا جائے گا۔پینسٹھ سال سے زائد عمرکے لوگوں کو واہگہ بارڈر پرسنگل انٹری کی صورت میں پینتالیس دن کا ویزاملے گا۔پچاس لاکھ روپے سالانہ سے زائد آمدنی والیلوگوں کوبزنس ویزاپرپولیس کورپورٹ نہیں کرناپڑے گی۔
گروپس کی صورت میں بھارت جانے والوں کو ایک ماہ کا سیاحتی ویزا جاری کیا جائے گا۔ سیاحتی گروپ کے لیے کم ازکم دس اورزیادہ سے زیادہ پچاس افراد پرمشتمل ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔واہگہ بارڈر سے پیدل بھارت جانے والوں کو ہی پیدل واپسی کی اجازت ملے گی۔