امریکا (جیوڈیسک)امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے پر پوری قوم افسردہ ہے، واقعات کی روک تھام کے لئے نتیجہ خیز اقدام اٹھائے جائیں گے
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں پر افسوس ہے اور ہلاک ہونے والوں کے غم میں سب افسردہ ہیں اوران کے خلاء کو پر کرنا مشکل ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران بات کرتے ہوئے براک اوباما کے آنسو نکل آئے اور انہوں نے قوم کو متحد رہنے کی تلقین کی۔ امریکی صدر نے واقعے کے سوگ میں پرچم کو 18 دسمبر تک سرنگوں رکھنے کا اعلان بھی کیا۔