پرویز مشرف کے دورے حکومت میں مزدور،تاجر،صنعتکاراور عوام بھی خوشحال تھی۔محمدعلی جعفری
Posted on December 15, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری محمد علی جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں اب تو عام شہریوں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی غیرمحفوظ ہیںا ورتاجربرادری شدید مشکلات کا شکار ہے آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد جناب پرویز مشرف کے دورے حکومت میں مزدور،تاجر،صنعتکاراور عوام بھی خوشحال تھی۔
لوگ پرویز مشرف کو دل سے یاد کر ریں ہیں۔ انھوں نے جو کہا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان یعنی پاکستان کی خوشحالی پورے قوم کی خوشحالی ہے۔ موجودہ حکومت کے پاس اس کا کوئی حل نہیں ہے۔اگر حل ہوتا تو کراچی کا یہ حال نہیں ہوتا۔