ڈنگہ : چوہدری ریاست کھٹانہ کی اہلیہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

ڈنگہ (محمد بلال احمدبٹ ) چک پنڈی کے رئیس اعظم معروف زمیندار چوہدری بلال خاں کھٹانہ ، چوہدری مظہر کھٹانہ کی بھاوج ، چوہدری ریاست کھٹانہ کی اہلیہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ۔

جس کی نمازِ جنازہ اُن کی آبائی گائوں چک پنڈی میں ادا کی گئی ، نمازِ جنازہ میں ضلع بھر سے نمایاں اہم شخصیات میں چوہدری اعجاز احمد رنیاں ، چوہدری نصر اقبال سکھ چیناں ، ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل منڈی بہائوالدین ، چوہدری اظہر اقبال فتح پور ، سول جج چوہدری اصغر پسوال ، انسپکٹر چوہدری شوکت ٹوپہ تھانہ لالہ موسیٰ ، چوہدری طارق محمود اعوانہ عمر چک ، سید عنصر شاہ پنڈی چک ، مبشر شاہ چک پنڈی ، میاں جاوید 3 چک منڈی بہاؤالدین ، چوہدری نعیم چیچی چک پنڈی ، سابق ناظم چوہدری شاہد پرویز دُلانوالہ ، ڈاکٹر پرویز بلوٹ شیراں ، چوہدری مظہر ببانیہ ، چوہدری ندیم اسجد کھٹانہ ، چوہدری ڈاکٹر عابد ٹھٹھہ پوڑ ، ادریس ممبر سمن پنڈی ،چوہدری شکیب عامر مچھیانہ ،چوہدری احسن راوالپنڈی ، مرزا عرفان بیگ ، غلام رسول شارق ، چوہدری یوسف ساروکی چک ، ذوالفقار بٹ ، چوہدری نادر خاں کسانہ مراڑیہ ، چوہدری لیاقت چھتاں والہ ، چوہدری مہندی خاں کھٹانہ ، چوہدری عامر وڑائچ گجرات ، چوہدری سرفراز رنیاں ، حاجی محمد سرور رنیاں ، چوہدری میاں خاں رنیاں سمیت سینکڑوں افراد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی ۔