نئی دہلی (جیوڈیسک)وزیر داخلہ رحمن ملک نے بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ سے نئی دہلی میں ملاقات کی ہے جس میں پاک بھارت ویز ا معاہدے سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رحمن ملک نے بھارتی وزیر اعظم کو صدر آصف علی زرداری کا پیغام پہنچایا جس میں من موہن سنگھ کو دورہ پاکستان کی یاد دہانی کرائی گئی تھی۔رحمن ملک نے پاکستانی قیادت کی طرف سے من موہن سنگھ کو نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کا ملک پاکستان سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔