بلوچستان (جیوڈیسک) ایف سی اور ایرانی حکام نے بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں میں 17 ازبک باشندوں سمیت 99 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر سفر کرنیوالے 82 پاکستانی باشندوں کو پاک ایران سرحد سے گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا۔
ایف سی اہلکاروں نے صبح سویرے ایک اور کاروائی میں چاغی میں بس اڈے پر چھاپہ مار کر17 ازبک باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ ایف سی کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد سے کوئی سفری دستاویز برآمد نہیں ہوئی۔