بھارت میں منعقدہ ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں رنر اپ رہنے کے بعد پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ ورلڈ چیمپیئن نہ بننے پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے قوم سے معافی مانگی ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ذرائع سے گفتگو میں ذیشان عباسی کا کہنا تھا کہ پورے ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس متاثر کن رہی۔ ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی لیکن بدقسمتی سے بھارت کو ہرانے میں ناکام رہے۔
انکا کہنا تھا کہ جو شے انھیں پلائی گئی وہ فینائل نہیں بلکہ شیشہ صاف کرنے والا محلول تھا۔الٹی ہونے کے باعث طبیعت زیادہ خراب نہیں ہوئی۔ واقعہ پر ہوٹل انتظامیہ نے معافی مانگی ہے۔ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں پوری ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔