پریانکا چوپڑا اور شاہ رخ خان ایک ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

Bollywood

Bollywood

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ ڈان کو نہیں ہے کسی کا بھی ڈر۔۔بیوی چاہے ہوجائے ناراض مگر پریانکا کیساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش اب بھی باقی ہے۔۔ ڈان کو نہیں ہے لگتا ہار سے ڈر۔اسے اپنے خلاف پھیلنے والی افواہوں کا بھی ہوتا نہیں خوف۔۔بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان۔۔ایک بارپھر ہو گئے ہیں تیار تنازعوں کا سامنا کرنے کے لئے۔گوری خان اور کرن جوہر سے پریانکا کا جھگڑا سب ہی کو ہوگا یاد۔

لیکن کنگ خان بھول گئے ہیں گوری سے ایک سال تک رہنے والی ناچاقی اس لئے ایک بار پھر پریانکا کیساتھ کہیں گے ہیپی نیو ایئر۔گوری خان ہیں فرح خان سے ناراض فرح خان بھی کیا کریں۔۔اپنی فلم ہیپی نیو ایئر کے لئے کوئی ہیروئن بچی جو نہیں۔کترینہ نے جب تک ہے جان میں کیا کام تو کرینہ ہیں مصروف شادی کے بعد کی زندگی میں۔

رہ گئی انوشکا اور دپیکا تو ان کے پاس بھی نہیں ہے وقت۔ اس لئے پریانکاشاہ رخ خان کے ساتھ فلم کے لئے سولڈ چوائس ہیں۔مگر شاہ رخ خان کاپریانکا کے ساتھ ہیپی نیوایئر۔ گھریلو زندگی کا ہیپی ٹائم ختم نہ کردے۔