ہالی ووڈ فلم دی ہوبٹ نے دھوم مچا دی

Hollywood The Hobbit

Hollywood The Hobbit

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ فلم دی ہوبٹ نے دھوم مچادی۔۔دنیا بھر کے باکس آفس پر اجارہ داری قائم کر لی۔ دی ہوبٹ۔۔ این ایکسپیکٹڈ جرنی۔ جادوئی دنیا کا سفر اب ناممکن نہیں رہا۔۔فلم نے دی لارڈ آف دی رنگز کا بھی توڑ دیا ریکارڈ۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے امریکا اور کینیڈا میں پچاسی ملین ڈالرز کاشاندار بزنس کیا جبکہ دنیا بھر میں اس کی دوسوتئیس ملین ڈالرز کی ٹکٹس فروخت ہوئیں۔

دی وبٹ۔۔لارڈ آف دی رنگز۔۔اسی نام سے مشہور ناول پر بنائی گئی ہے۔ دوہزار ایک میں بچوں کی کہانی پر ہالی ووڈ فلم بنانے پر ڈائریکٹر پیٹر جیکسن کو سب ہی نے روکا۔مگر وہ بھی دھن کے پکے نکلے اور فلم نے ان کو قسمت کادھنی بنادیا۔۔

اب تک رنگز سیریز کی جتنی بھی فلمز ریلیز ہوئیں۔باکس آفس پر ریکارڈ قائم کرتی رہیں۔اور اب کی بار بھی ایسا ہوا۔فلم۔۔دی ہوبٹ ،،این ایکسپیکٹڈ جرنی۔۔نے پہلے ہفتے شاندار بزنس کرنے والی سال کی تیسری بہترین فلم کا ریکارڈ بنالیا۔