کورنگی ٹائون کے مسیحی ملازمین کو کرسمس کے حوالے سے پیشگی تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔سمیع خان
Posted on December 17, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی : ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے اجلاس میں متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی ٹائون کے مسیحی ملازمین کو کرسمس کے حوالے سے پیشگی تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مسیحی ملازمین اپنے اہل خانہ کے ساتھ کرسمس کے مذہبی تہوار کو عقیدت واحترام کے ساتھ مناسکیں ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود کورنگی ٹائون میں مسیحی ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنا یا جارہا ہے ہمیں کورنگی ٹائون کی ترقی کے ساتھ ساتھ تمام ملازمین کے جملہ مسائل کا بھی ادراک ہے اس لیئے ہم نے کرسمس سے قبل تمام مسیحی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ وہ ٹائون کی تعمیر و ترقی کے لیئے دیانت د اری سے اپنے فرائض کو انجام دیں ڈیوٹی ٹائم کی پابندی کریں اور بلدیاتی مسائل سے متعلق آنے والی شکایات کو فوری طور پر حل کریں اس موقع پر ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل ،ٹائون آفیسر فنانس خالد نفیس ،ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ وسیٹ سید محمد احمد نقوی اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجو تھے۔