رائزنگ گروپ کے امیدواران نے اپنے کاغذات نامزدگی ممبر الیکشن کمیشن کو جمع کروا دیے

گجرات (جی پی آئی) پی ایم اے ڈسٹرکٹ الیکشن کیلئے ڈاکٹر عابد نذیر کی زیر قیادت رائزنگ گروپ کے امیدواران نے اپنے کاغذات نامزدگی گزشتہ روز ممبر الیکشن کمیشن ڈاکٹر نجیب اللہ شیخ کو جمع کروائے ، جن کے مطابق ڈاکٹر عابد نذیر چوہدری امیدوار برائے صدر اور ڈاکٹر فرحان میر آف جلالپور کے جنرل سیکرٹری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رائزنگ گروپ کے امیدواران نے پی ایم اے ڈسٹرکٹ الیکشن کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

جس کے مطابق ڈاکٹر عابد نذیر چوہدری امیدوار برائے صدر ،ڈاکٹر طاہر رشید نائب صدر ، سرجن ڈاکٹر قمر زمان چوہدری فنانس سیکرٹری ، ڈاکٹر فرحان میر جنرل سیکرٹری ، ڈاکٹر قدسیہ ہما بلا ل لیڈی نائب صدر ، ڈاکٹر طاہر لطیف نائب صدر کھاریاں ، ڈاکٹر ظفر اقبال سیکرٹری ، ڈاکٹر سید عاصم گیلانی آف کوٹلہ انفارمیشن سیکرٹری ، ڈاکٹر عمران اشرف جوائنٹ سیکرٹری آف گجرات ، ڈاکٹر عابد منہاس جوائنٹ سیکرٹری کھاریاں ، ڈاکٹر کامران سرور جوائنٹ سیکرٹری سرائے عالمگیر ہونگے ۔