ضلع بھر میں عطائیوں ، حکیموں اور جعلی پیروں نے انت مچا دی

گجرات (جی پی آئی)ضلع بھر میں عطائیوں ، حکیموں اور جعلی پیروں نے انت مچا دی ہے ، جھوٹی اشتہار بازیوں سے سادہ لوح انسانوں کو اپنی طرف راغب کر کے لوٹ مار شروع کر رکھی ہیں۔

محکمہ ہیلتھ کے متعلقہ افسران ایکسن لینے کی بجائے معاملات طے کرنے لگے ،ڈی سی او سے ایکشن لینے کی عوامی حلقوں کی اپیل ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں چند جعلی ڈاکٹروں نے خود کے ہسپتال بنا کر اور مختلف طریقوں سے اشتہاربازی کر کے لوگوں کو دل ، جگر ، معدہ کی بیماریوں سے نجات کی مد میں لوٹنا شروع کیا ہیں ، یہاں تک کہ مڈ وائف وارڈ بوائے ، سوئیپر نے ہسپتال و کلینک بنا کر چند کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے بورڈ کا جھانسہ دے کر بھاری رقم وصول کرنا شروع کر رکھی ہیں۔

جس کو کوئی روزگار میسر نہیں ہوتا وہ ڈاکٹر ، حکیم یا ڈبہ بورڈ کا بینر لگا کر لوگوں کے ساتھ فراڈ کرتا رہتا ہے محکمہ ہیلتھ کے افسران سے بات کرے تو وہ لاچاری اور بے بسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ افراد سے معاملات طے کر لیتے ہیں ، اور کوئی کاروائی نہیں کرتے۔

عوامی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان جعلسازوں کے ساتھ ساتھ محکمہ کے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کرے تا کہ ضلع کو جان لیوا بیماریوں سے بچایا جا سکے ۔