قاضیاں اور اس کے گردونواح میں چرس اور شراب کی سرعام فروخت انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) قاضیاں اور اس کے گردونواح میں چرس اور شراب کی سرعام فروخت انتظامیہ کا مک مکا اور خاموش تماشائی بن گئی، نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر۔

تفصیلات کے مطابق قاضی میں چرس اور شراب سرعام فروخت کی جا رہی ہے، عوامی ساجی حلقوں میں تشویش کی لہر بعد بااثر افراد انتظامیہ کی پشت پناہی پر نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

دو نمبر شراب کو ولایتی بوتلوں میں ڈال کر مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں اور بعض پولیس ملازمین اس کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

شراب کا دھندہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی نہیں پوچھ سکتا،ہمارے ہاتھ بہت لمبے ہیں،عوامی سماجی حلقوں کا ڈی پی او گجرات راجہ بشارت سے مطالبہ ہے کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر جو معاشرے کے ناسور ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لے تاکہ نوجوان نسل مزید تباہی سے بچ سکے۔