یوکرین(جیوڈیسک)یوکرین کے مغربی علاقے میں شدید برفباری نے طوفان کا روپ دھار لیا جس سے کاروبار زندگی معطل ہو گیا اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ یوکرین میں جہاں پہلے ہی درجہ حرارت منفی چل رہا ہے۔ شدید برفباری نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔
برف کے طوفان میں ایمبولینس سمیت سیکڑوں گاڑیاں دب کے رہ گئیں۔ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے تاہم مسلسل برفباری ان کوششوں کا ناکام بنا رہی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اٹھارہ ہزار سے زائد امدادی کارکن برف میں پھنسے افراد کی مدد میں مصروف ہیں۔محکمہ موسمیات نے مزید کئی روز تک برفباری جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔