کولمبیا (جیوڈیسک)وسطی کولمبیا میں ایک مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں 26 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔
بس ڈرائیور کا کہنا ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے میں بچ جانے والے ایک مسافر کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے بس قابو سے باہر ہو گئی۔
بریک فیل ہونے کے بعد ڈرائیور گیئر سے بس کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن اچانک وہ الٹ گئی۔ ہر سال کولمبیا میں پانچ ہزار لوگ ٹریفک حادثات میں اپنی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں۔