عالمی منڈی(جیوڈیسک)عالمی منڈی میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
دو سو پچاس روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت تریسٹھ ہزار روپے ہو گئی ہے۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت بھی دو سو پندرہ روپے اضافے کے بعد چون ہزار روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں چھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت سولہ سو نوے ڈالر فی اونس ہو گئی۔