واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکا پاکستان کو 700 ملین ڈالر دے گا۔ رقم کی ادائیگی پاک فوج کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق پینٹاگون نے کانگریس کو خاموشی سے آگاہ کیا ہے کہ پینٹاگون پاکستان کو افغان سرحد پر ایک لاکھ چالیس ہزار فوج تعینات کرنے کی مد میں 700 ملین ڈالر ادا کر رہا ہے۔ امریکا پاکستان کو یہ رقم کولیشن سپورٹ فنڈ کی صورت میں دے گا جو پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خرچ کی ہے۔