انگلینڈ نے اٹھائیس سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیت لی۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ غیر فیصلہ کن ختم ہوگیا۔ انگلینڈ نے سیریز دوایک سے جیت لی۔
ناگپور ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ نے دوسری اننگز ایک سو اکسٹھ رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور چار وکٹوں کے نقصان پر تین سو باون رنز بناکر ڈیکلیئرڈ کردی۔ جوناتھن ٹروٹ نے ایک سو تینتالیس رنز بنائے۔ این بیل ایک سوسولہ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
میچ کے فیصلہ کن ہونے کا امکان نہ ہونے کی وجہ سے بھارت نے اپنی دوسری اننگز شروع نہیں کی۔ انیس سو چوراسی میں ڈیوڈ گاور کے بعد ایلسٹر کک بھارت میں سیریز جیتنے والے پہلے انگلش کپتان بن گئے۔